لاہور: شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتار کی مذمت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، میں عماد یوسف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا یہ نکمی حکومت اپنے انجام کو پہنچے گی، جب عقل پر پردہ پڑ جائے تو ایسی اوچھی حرکتیں کی جاتی ہیں۔
نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں
شیخ رشید نے عماد یوسف کی گرفتاری کو حکومت کی جانب سے زیادتی قرار دیا، انھوں نے کہا اے آر وائی کی کلیئرنس کے بعد حکومت زیادتی کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے اپنے رد عمل میں کہا کہ میں عماد یوسف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، عماد یوسف کو گرفتار نہیں گھر سے اٹھایا گیا ہے، کیا یہاں پر جنگل کا قانون ہے کہ کسی کو بھی اٹھالو۔
اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف بغیر وارنٹ ڈیفنس سے گرفتار
مراد سعید نے کہا خاور گھمن نے ن لیگی میڈیا سے متعلق ایک اسٹوری بریک کی تھی، ن لیگ کو ایسا میڈیا ہاؤس چاہیے جو ان کو صحیح ثابت کر سکے، اے آر وائی پر ملک سے بغاوت اور غداری کا الزام لگایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت فرعون بنی ہوئی ہے۔