اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسد عمر کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں: شیخ‌ رشید کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ‌ رشید نے کہا ہے کہ اسد عمر کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، وہ بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں عمران خان کہتے رہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، مذاکرات ہیں، امریکا نے بھی اس بات کو مانا کہ عمران خان کی سوچ ٹھیک تھی.

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آئندہ سوموار کو صبح سے شام تک بیٹھ رہے ہیں، تمام امور زیر بحث آئیں گے، کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے.


مزید پڑھیں: اسد عمرکا قلمدان کی تبدیلی سے متعلق خبروں پراظہارِلاعلمی


انھوں نے مزید کہا کہ 7 دسمبر سے بعض ٹرینوں کے کرایوں میں 12 فیصد اضافہ کیا، 100 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، رحمان بابا ٹرین 23 دسمبر سے شروع کر رہے ہیں، کابینہ اجلاس میں ریلوے کرایوں میں اضافے کا معاملہ زیرغور آیا.

شیخ رشید نے کہا کہ گذشتہ دورحکومت میں خریدے گئے چار لوکوموٹیو خراب ہیں، باقی 69 لوکو موٹیو کا کیس نیب میں ہے، غیرفعال لوکوموٹیوز کی وجہ سے ریلوے کو  نقصان ہو رہا ہے، گذشتہ حکومت میں ریلوے پر غیرذمے دارانہ منصوبہ بندی ہوئی.

گناہ ٹیکس

اس دوران شیخ رشید نے سگریٹ پر عائد ہونے والے گناہ ٹیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں گناہ ٹیکس سے بچ گیا ہوں، گناہ ٹیکس کا نفاذ سگار پر نہیں، بیڑی والوں پر ہوتا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں