منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سےآدھاگھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، عمران خان کواندازہ ہےکہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی ومعاشی استحکام قومی سلامتی کاضامن ہے ، الیکشن 2مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

گذشتہ روز ہور زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے،عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے موقف پر قائم ہیں، عمران خان کو پرویز الٰہی کی آشیرباد حاصل ہے۔

سابق وزیر نے کہا تھا کہ دونوں صوبائی اسمبلی توڑ دی جائیں گی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے جنرل الیکشن کروا دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج اور تحریک عدم اعتماد روڑے اٹکانے کی باتیں ہیں، حکومت الیکشن کا اعلان کرے اور تاریخ کے لیے عمران خان کے پاس آئے، اب آر ہو گا یا پار ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں