منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایازصادق کے بیان پرپاکستان کےدشمن شادیانے بجارہے ہیں، حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے، لیکن مارشل لانہیں لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کے حوالے سے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جارہی ہے ، انہوں نے6آرمی چیفس سےلڑائی کی، ترجمان پاک فوج کوکہناپڑافوج میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج ہی مشکل حالات کےباوجودجمہوریت کی ضمانت ہے، فوج کے خلاف جو کچھ کہا جارہا ہے، وہ غیرملکی ایجنڈا ہے، کوئی دسمبرکوئی جنوری کی بات کررہاہے، 31 دسمبرسے فروری تک بات واضح ہو جائےگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےاس ملک کوآگےلےکرچلناہے، سیاست سےلڑائی آپ کاحق ہے،ریاست سےلڑائی آپ کاحق نہیں، سیاست سے لڑائی کرنی ہے توعمران خان میدان میں ہیں، ریاست سے لڑائی کرنی ہے تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے، غیرملکی دباؤ کےساتھ ملک کے اندرخلفشارکی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایازصادق کے بیان پرپاکستان کےدشمن شادیانےبجارہے ہیں، سمجھ نہیں آئی کہ نوازشریف نے ایازصادق کوایک دم لانچ کیوں کیاہے؟ اس کی وجہ شاہدخاقان عباسی کی مذاکرات کی بات بھی ہوسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے پھربھی سوچ سمجھ کربیان دیےہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے پاس مدرسے ہیں سیٹیں 9ہیں، ملکی سطح پران کی سیاست بڑی جماعتوں کی مرہون منت ہے، 6 فیصد نمائندگی سے صرف خلفشار کی کوشش کی جاسکتی ہے، سیاست جس دوراہے پر ہے، اس کےنتائج کچھ بھی ہوسکتےہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 31دسمبرسے20فروری تک بہتری ہوجائےگی اور صورتحال فیصلہ کن ہوجائے گی ، ملک مارشل لا کی طرف جارہا ہے نہ عمران خان اسمبلیاں توڑ رہا ہے بلکہ عمران خان تمام کرائسز سےسرخرو ہوکرنکلیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کےاداروں کےحوصلےکی داددینی چاہیے، ملکی اداروں کوبیرونی طورپربھی خدشات کی فکرہوتی ہے، پاکستان کاجوان اورجنرل دونوں عظیم اورجمہوریت کی ضمانت ہیں، مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نےآئی ایس پی آرکےبیان کودہرایاہے، آئی ایس پی آرنےکہاایازصادق کےبیان سےفوج میں غم وغصہ ہے، سیاست دانوں کوعقل کے ناخن لینے چاہییں، حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن مارشل لانہیں لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فوج کےبارےمیں اتنی گھٹیازبان استعمال نہیں کرسکتا، بعض اوقات وقت سے پہلے بات کردیتا ہوں،جس کی سزا بھی ملتی ہے، نواز لیگ کےوہ لوگ ہیں جو خود کو چیمپئن ظاہرکررہےہیں، یہ لوگ نوازشریف اورمریم نوازکے اشارے پر بات کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمارےسیاست دان گھٹیابات نہ کریں ،بڑے پن کاثبوت دیں، ساری ن لیگ نہیں بول رہی، کچھ لوگ ہیں جن کے ذریعے کہا جارہا ہے،ایازصادق کو2سال میں نےبولتےنہیں سنا، نوازشریف کی آشیرباد کے بغیر ایاز صادق ایسا بیان نہیں دے سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں