لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کابیان حقیقت پرمبنی ہے ، 20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج ہماری کراچی ریلوےمیں میٹنگ تھی، 14کلومیٹرتک سرکلرریلوےٹریک کلیئرکردیاہے، 40کوچزتیارکرلی ہیں، ہم کراچی میں ریلوےکی زمین پرتجاوزات کاخاتمہ چاہتےہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں جی بی کےانتخابات میں بھرپورحصہ لےرہےہیں، دیکھتےہیں کون اس کے نتائج تسلیم نہیں کرتا، پاکستان میں جی بی کےعوام کافیصلہ قبول نہ ہواتواس سے زیادہ سیاسی بدمزگی نہیں ہوگی ، 16 نومبرسےجی بی میں نئی باتیں آنا شروع ہوجائیں گی۔
بلاول کے انٹرویو کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹونےزورداربیان دیا،ذمےدارانہ سوچ کاعندیہ دیا، بلاول نے کہاپی ڈی ایم میں نام لےکرنشانہ لےکرفیصلہ نہیں ہواتھا، بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے جبکہ مریم نوازسیاست کوبندگلی کی طرف لےکرجارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہےہیں کہ کرپشن کےسواسب پربات چیت کےلیےتیارہیں، مذاکرات کے بجائے جوڈ و کراٹے سے فیصلہ کہیں بھی جاسکتا ہے، 20فروری کویہاں بتاؤں گاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، عالمی طور مارشل لا کا ماحول نہیں ہے۔
جہانگیر ترین کی وطن واپشی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیرترین آگئےہیں ان کوسراہناچاہیے، ہرایک کہہ رہا تھا کہ جہانگیرترین بھاگ گیا، جہانگیرترین مقابلے کے لیے واپس آیاہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےریلوےمیں کسی ٹریڈیونین کونہیں روکا،سب سےاچھےتعلقات ہیں، پیپرارول کے مطابق سارے ٹینڈر دے رہے ہیں، 16گریڈتک والوں کواس ماہ سے پنشن دےرہےہیں۔
انھوں نے کہا کہ اوورہیڈبرج،نالےاورپھاٹک حکومت سندھ نےبنانےہیں، ریلوےکوزمینیں مفت میں نہیں ملیں ،قیمت دے کر خریدی ہیں، ریلوےکی زمینوں کوکوئی نہ کوئی آکرخالی کرالیتاہے، کراچی میں ریلوےکی بہت سےزمین پر قبضہ ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے پیش گوئی کی کہ 30دسمبرسے20فروری تک پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کی 6 دفعات قومی اسمبلی سے منظور کروانا مشکل کام ہے، ایک نے دسمبر دوسرے نے جنوری کا کہا ہے، میں20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ ریلوےکی 5فریٹ ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹرزکودےدی ہیں، 12تاریخ کوباقی کےٹینڈرکھل رہےہیں، میں ساری فریٹ ٹرینیں پرائیویٹائزکردوں گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کامطلب یہ نہیں کہ ہماراعمل دخل ختم ہو جائے گا، اتنی بڑی ریلوے 3 ٹرینیں نہیں چلاسکتی، پرائیویٹ نے 3 چلا دیں۔