ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘بلاول1بار امریکا جائے یا 3 بار،کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان 5سال پورے کریں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول ایک بار امریکا جائے یا 3 بار، عمران خان 5سال پورے کریں گے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انڈر نائنٹین کی ٹیم امریکہ جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول 3 بار امریکا جائے، عمران خان 5سال پورے کریں گے اور اگلے  پانچ  سال کے امیدوار بھی ہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انڈر نائنٹین کی ٹیم امریکہ جائے۔

افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں، جوافغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا، اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، افغان طالبان اب میچیور ہو چکے ہیں، آرمی چیف خودامن کیلئےاقدامات کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو ڈید ہارس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر میں حکومت پی ٹی آئی ہی بنائے گی اور آزاد کشمیر الیکشن  کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن والےلوگوں کیلئےطورخم بارڈرکھلا ہے ، نالہ لئی منصوبہ 3سال میں مکمل ہو رہا ہے اور غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 اگست کے اقدام کی واپسی تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جاؤں گا، آزاد کشمیر  کا مقدمہ عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں