تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حالات بہت گھمبیر ہیں ، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ حالات بہت گھمبیر ہیں ، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، انہیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف کیس لگا ہوا ہے، ملک میں افراتفری کاعالم ہے،انہیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات بہت گھمبیر ہیں، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، گلی محلوں میں لوٹ مار شروع ہوچکی ہے، دودھ اور دہی کی دکانوں کو بھی لوٹا جارہاہے.

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پیسے ہون گے تو آپ پیٹرولیم مصنوعات خریدسکیں گے، بدنصیبی ہے جب انتخابات کاوقت آتاہےتوہماری عقل پر پردہ پڑجاتاہے، گزشتہ8ماہ میں اسمبلی کا کورم ہی پورانہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیسے باہر لے جا رہے ہیں، چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی گئی، ملک کے حالات قابل رحم ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگراگلےدو ہفتے میں اسمبلیاں ٹوٹ جاتی ہے تو پی ڈی ایم خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی اور سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں صرف پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -