تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ملک کے حالات تشویش ناک ہیں ، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ؟ شیخ رشید نے خطرے سے آگاہ کردیا

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات تشویش ناک ہیں ، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ، ایسے حالات میں فی الفور الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں آج ووٹنگ ہوگی کہ نہیں لیکنحالات تشویش ناک ہیں خوفناک ہیں اور اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں اداروں کو نیوٹرل مان رہی ہیں ان جماعتوں نے رائے بدلی ہے جو اداروں کو گالیاں دیتے تھے، جب ملک کی سلامتی کا سوال ہوگا تو ادارے نیوٹرل نہیں رہ سکیں گے، پاکستان کی سلامتی کیلئے ان کو باہر نکلنا ہوگا۔

اپوزیشن کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اقتدار کی بھوکی ہے ، 11اپریل کو باپ بیٹے پر فرد جرم عائد ہونا تھی ، اب دونوں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات گلی محلے تک پہنچ گئے ہیں، ایسے حالات میں فی الفور الیکشن کی طرف جانا چاہیے، ایسابھی ہوسکتاہے کہ یہ کانوں کو ہاتھ کر روئیں اور ملک میں جھاڑو پھرجائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت سرپرائز دے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی کام ہوگا ، الیکشن کرانے ہوں گے اس کے بغیر کوئی گزارانہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو لوگ الیکشن سے بھاگنےکےبہانے بنارہےہیں ایسا نہیں ہوناچاہیے، الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی گئی تو ملک بیٹھ جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ میں تو بہت پہلے سے کہہ رہاہوں کہ الیکشن کرالیں ، ملک میں استحکام کا واحد راستہ الیکشن ہے، عمران خان آج ہر خاندان میں مقبول ترین لیڈر ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بطور وزیر داخلہ بتارہا ہوں ملک میں غیر ملکی دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں، کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

کوئی سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جا رہے ہیں توایسا نہیں ہے، چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری بال تک لڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -