جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رات کےاندھیرےمیں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے، رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے، ان کی خواہشیں خبرنہیں بن سکتیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنےکیلئےاسلام آبادپہنچ گئے، حکومت سیاسی فائربال سےکھیل رہی ہے، جتنا سیاسی گندبڑھ گیا ہے10 روز میں صاف ہوجائےگا۔

سابق وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلےمجھےقتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، اب لال حویلی پرڈرون چلایاجا رہا ہے، اس کی ویڈیوحکام بالا کوبھیج رہے ہیں۔

یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں، ناکامی ان کامقدرہےپنڈی ایک پرامن شہرہے، میں کمیٹی چوک پر لانگ مارچ کااستقبال کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں