اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ایک ہفتے میں ساری دنیامیں پتہ چل جائے گا ہم پر کتنے مقدمات ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  ایک ہفتے میں ساری دنیامیں پتہ چل جائے گا ہم پر کتنے مقدمات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 23 مقدمات میں سرکار نے مزید تیاری کی استدعا کی ہے، سرکار کا اصرار تھا کہ ایک ہفتہ مزید دیا جائے ، اب 25 نومبر کو صبح یہاں اور دوپہر اسلام آباد میں ٹرائل ہو گا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تمام ضمنی مقدمات کا ریکارڈ طلب کیاہے، چلے سے 3 دن پہلے مجھ پر ایک بھی مقدمہ نہیں تھا، ایک ہفتے میں ساری دنیامیں پتہ چل جائے گا ہمارےپر کتنے مقدمات ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت میں شیخ رشید کےخلاف 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے شیخ رشید اورشیخ راشد کی عبوری ضمانتوں میں پچیس نومبر تک توسیع کردی۔

یاد رہے گذشتہ روز سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چلے سے پہلے تو کوئی مقدمات نہیں تھے ، کل اےٹی سی سےپتہ چلےگاکہ میرےاوپر کتنےمقدمات ہیں۔

سابق وفاقی کا کہنا تھا کہ 20مقدمات میں ضمانتوں پرہوں، اتنے مقدمات بنادیے گئے ہیں کہ میں باہر نہیں نکل سکتا، چلےسے 2روزقبل انہوں نےجسٹس عبدالعزیزکی عدالت کوبتایاتھاکہ میرے اوپر کوئی اورمقدمہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں