اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے،شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے، مجھے پوری امید ہے حدیبیہ ملز کیس کا ٹرائل چلے گا اور انصاف ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے، حدیبیہ سات سو ملین کرپشن کیس سماعت کے لیے لگ گیاہے، نیب کے لیے وقت ہے وہ عدالت میں پیش ہو جائے، نیب کے لیے حدیبیہ ملز کیس سے واپس ہونے کی گنجائش نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس پر کرپشن کے کیس ہوتے ہیں، اس کے کہنے پر سب کچھ ہوتا ہے، مجھے پوری امید ہے حدیبیہ ملز کیس کا ٹرائل چلے گا،انصاف ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں بھی اچھاوکیل ہوں بس طلال چوہدری کی طرح بھنگڑانہیں ڈال سکتا، امید ہے نیب اپیل دائر کرے گی یا سپریم کورٹ فیصلہ دے گی۔


مزید پڑھیں : حدیبیہ پیپرزملزکاکیس کھل گیا تو لوگ پانامالیکس کوبھول جائیں گے، شیخ رشید


گذشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا حدیبیہ پیپرز مل کیس سب سے اہم کیس ہے، نیب نے سپریم کورٹ میں کیس کھولنے کا وعدہ کیا تھا،نیب عدالت میں نہ آئی تو ہتک عزت کا کیس کرینگے، حدیبیہ پیپرز مل کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، انشاءاللہ حدیبیہ پیپرزمل کیس میں ہماری جیت ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں