بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نواز، زرداری حکومتوں نے ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کرآئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا: شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر:  وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خواہش ہے ریلوے کو عوام کے لئے روزگار کا ذریعہ بناؤں.

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کو 50 ہزار نوکریوں کی سمری بھیجی ہے، سی پیک میں بھی مزید 50 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی.

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثاربہترین آدمی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ 45 دنوں میں عمران خان جو کارکردگی دکھا سکتے تھے، دکھائی۔ چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں نے 10 سال اس ملک کولوٹا ہے، پاکستان میں10 احتساب کمیشن بننے چاہییں.


مزید پڑھیں: ریلوے کو بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں‘ شیخ رشید


شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے اصل مسائل کرپشن اورمنی لانڈرنگ ہیں، کوئی خوشی سے آئی ایم ایف نہیں جاتا، شرائط دیکھیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ نواز، زرداری حکومتوں نے ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کرآئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا ہے، ہم سے کون لڑسکتا ہے، ہمیں تومعیشت سے خطرہ ہے.

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو کوئی میلی نظرسے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان آگے بڑھے گا، تو بھارت کی جرات نہیں وہ ہمارے خلاف سازش کر سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں