جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

‘عمران خان کا لانگ مارچ 20 یا 21 نومبر تک راولپنڈی آسکتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ 20 یا 21 نومبر تک راولپنڈی آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتے ہیں وہ آنہیں سکتا، رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے ، جہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کونہ سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی، سیاسی ہتھیار پھینکیں گےاورغش کھائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ 20،21نومبرتک راولپنڈی آسکتاہے، جمعہ دوپہر3بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔

جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں۔۔ جولانا چاہتے ہیں وہ آ نہیں سکتا۔

عمران خان کا لانگ مارچ 20،21نومبرتک راولپنڈی آسکتاہے

ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ نے لکھا کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پرمشاورت کررہےہیں ، پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیا میں پاکستان کامذاق اُڑرہاہے، اداروں اور عدلیہ پراہم ذمہ داری آگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں