جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی، جوتاریخیں دےرہےہیں وہ نجومی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کرتاہوں غریبوں کیلئےعام معافی کااعلان کریں، پوری قیادت ملک کواسموگ میں چھوڑگئی ہے، معیشت تباہ ہوگئی ہےانہیں ایک ملین ڈالرتک نہیں ملا۔

- Advertisement -

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سنا ہے یہ منی بجٹ لارہے ہیں، لوگ اپنے بچوں کو اسکولوں سے ہٹا رہے ہیں، لوگوں کےپاس داخلہ فیس کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے 40 دن کاچلہ کاٹا ، جس کا مرتے دم تک دکھ رہے گا، ملک میں قانون ہے نہ آئین اور نہ ہی جمہوریت۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبروں پر سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ کوپتہ ہےبانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی، جوتاریخیں دے رہے ہیں وہ نجومی ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں