ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘افغانستان پر طالبان کی حکمرانی ، ‘این ڈی ایس’ اور ‘را’ منہ کے بل نیچے زمین پر گرے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ این ڈی ایس اوررامنہ کے بل نیچے زمین پر گرے ہیں، میں بھارتی میڈیاکو دیکھتا ہوں توہنسی آتی ہے، بھارت نے ہمیں ڈسٹرب کرنے کاجو نقشہ بنایا تھا وہ بند ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی ریفیوجی کیمپ ہےنہ ہی بنانےجارہےہیں، طورخم پر معاملات ٹھیک ہیں خود دورہ کیا ہے، چمن میں جومسائل ہیں وہ 12تاریخ کے بعد حل کردیں گے، طورخم اورچمن بارڈر پر نادرا اور ایف آئی اےعملہ دگنا کیا جارہا ہے۔

بھارت کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے میں سب سے زیادہ انڈیا کو منہ کی کھانی پڑی ہے، این ڈی ایس اور را منہ کے بل نیچےزمین پر گرے ہیں، میں بھارتی میڈیا کو دیکھتا ہوں تو ہنسی آتی ہے، انڈیا کےافغانستان میں 66 کیمپ اور قونصلر بند ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کی سیاست پاکستان سمیت ریجن بھرمیں چھانےلگی ہے، مستقبل میں خطےکی سیاست میں افغانستان کا بڑا دخل ہوگا پاکستان کب کیا کرنے جارہا ہے، یہ فیصلہ وزیراعظم کا ہوگا۔

یوم دفاع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں قوم کویوم دفاع کی مبارک بادپیش کرتاہوں، 6ستمبرکوجوبھارت نےناپاک قدم رکھےبرےطریقےسےشکست ہوئی، انڈیانےافغانستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری کی اس کے 66 ٹریننگ کیمپ تھے، کل جوایف سی پرحملہ ہواوہ دونوں لوگ افغانستان سے آئے تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست میں خطے کو آگے لے جارہاہے، جب افغانستان میں حکومت بن جائےگی توتفصیلی پریس کانفرنس کروں گا ، جولوگ بغیر کاغذی دستاویزات کے آئے ہیں ان کا حکومت فیصلہ کرے گی۔

طالبان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان نے یقین دہانی کرائی ہےکہ ان کی سرزمین استعمال نہیں ہوگی، 31اگست کی رات کو امریکا نے خالی کیا ہے ابھی صرف 6 دن ہوئے ہیں، ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

جنرل فیض کے دورہ کابل پر بھارتی میڈیا کے واویلے سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے میڈیاپرجنرل فیض چھائےرہے، ہنسی آتی تھی ایسالگتاتھاجیسےجنرل فیض کابل نہیں دہلی گئے ہوں، دوسرےممالک کی اعلیٰ شخصیات بھی افغانستان جارہی ہیں، افغانستان میں نئےسیاسی حالات ایک حقیقت ہے،پوری دنیاکی سیاست کامحورافغانستان ہونےجارہاہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمقاصد،نظریہ اسلامی جمہوریت ہےاوریہ ایمان کاحصہ ہے ، کوئٹہ اور گوادر کے خودکش بمبار افغانستان سے آئے تھے، دونوں واقعات کے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی، بھارت نے ہمیں ڈسٹرب کرنے کاجو نقشہ بنایا تھا وہ بند ہوگیا۔

اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ عقل کےاندھےہیں جوسمجھ رہےہیں اسلام آبادجائیں گے، شہبازشریف،فضل الرحمان ،بلاول کی کوئی سیاسی سوچ نہیں رہ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں