لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کان کھول کر سن لے، میری آواز لال حویلی سے لےکر لال چوک سری نگر تک سنی جاتی ہے ،کوئی ڈرامہ کیاتوپاکستان بھرپورجواب دےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے بھارتی میڈیاکےتبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میرے بارے میں تبصرے کرنے وال بھارتی میڈیا کان کھول کر سن لے، میری آوازلال حویلی سے لے کرلال چوک سری نگرتک سنی جاتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی نےگزشتہ الیکشن بھی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیانات دےکرجیتا، 5 ریاستوں میں الیکشن ہارنے کے بعد پھر فوج کوگرین سگنل دےدیاہے۔
وزیرریلوے نے کہا بےبنیادالزامات کےجواب میں عمران خان نےتحقیقات کی پیشکش کی ہے، عمران خان کابیان پڑھی لکھی اوران پڑھ قیادت کےفرق کونمایاں کررہاہے، مودی سرکارسن لےکوئی ڈرامہ کیاتوپاکستان بھرپورجواب دےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، ہم دہشت گردی کےخلاف ہیں دہشت گردی مسائل کاحل نہیں، کشمیرکی جدوجہدآزادی کودہشت گردی کانام نہیں دیاجاسکتا، پاکستان آزادی کی جدوجہدمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں : ہم نےچوڑیاں نہیں پہنیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، شیخ رشید
گذشتہ روز وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا آج وزیراعظم عمران خان نےپاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارت کو واضح کردیا امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔