لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس جو ہرٹاؤن دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ، جلد ملزمان کوگرفت میں لاکرعوام کو اچھی خبر دے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جو ہرٹاؤن دھماکےپر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ پنجاب پولیس نے دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ، پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ، جلدملزمان کوگرفت میں لاکرعوام کواچھی خبر دے گی۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جوپاکستان میں انتشارپھیلانا،دباؤ ڈالناچاہتےہیں وہ ناکام ہوں گے اور پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا ،افغان سرحد پر 86 فیصد اور ایران سرحدپر46فیصد فینسنگ ہوگئی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی ، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کئےوہ ناکام ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پاک فوج کیساتھ ملکرملک میں امن ،ترقی کاسفرجاری رکھیں گے۔
واضح رہے گذشتہ روز جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل تھے۔