جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان ہے ، ایک ناپسندیدہ شخص کو صوبے کا نگراں وزیر اعلیٰ نامزد کرکے عوم کی توہین کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی پنجاب کی تعیناتی کرکے الیکشن کمیشن نے اپنے تباہی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے اور آنے والے الیکشن پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے دودھ کی رکھوالی کیلئے بلا بیٹھا دیا ہے، تیرہ جماعتیں جو مرضی کرلیں، عوام کے فیصلے کو روکنا پاکستان کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ناپسندیدہ شخص کو ساٹھ فیصد صوبے کا نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ عوام کی توہین اور تضحیک کررہے ہیں۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلےکےمطابق پلی بارگین کرنیوالاعوامی عہدے کااہل نہیں ، آج پریس کانفرنس میں پورا پلان بےنقاب کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں