جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پورا یقین ہے شہباز شریف مولانا کے مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے ، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے شہباز شریف مولانا کے مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے ، پانچ لوگوں کوعمران خان این آراو دے دیں تو ساری تحریکیں ختم ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کی بات کی، مولانا صاحب کشمیر جانے کے بجائے اسلام آباد آرہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امید ہےاپوزیشن کی طرف سے شہبازشریف بہتر فیصلہ کریں گے اور میراخیال ہے بلاول بھٹو آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوں گے ، وہ آزادی مارچ کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔

آزادی مارچ ناکام ہوتے دیکھ کرمولاناصاحب کو مایوسی ہوگی

وفاقی وزیر نے کہا آزادی مارچ ناکام ہوتے دیکھ کرمولاناصاحب کو مایوسی ہوگی ، مولاناصاحب جس سوچ کےساتھ بیٹھے ہیں ایسےانھیں کامیابی نہیں ملے گی، آزادی مارچ کے حوالےسےحکومتوں کی اپنی اسٹریٹجی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے شہباز شریف مولانا کے مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آج شہبازشریف اور نوازشریف کی سیاست مختلف ہے، پانچ لوگوں کوعمران خان این آراو دے دیں تو ساری تحریکیں ختم ہوجائیں گی، عمران خان دھرناقبول کرلیں گے، ان پانچوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان دھرناقبول کرلیں گے، ان لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے

شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف اورعمران خان ایک ہی گاڑی کے2پہیےہیں، وزیراعظم دورہ چین پر جارہے ہیں میں بھی ساتھ جاؤں گا۔

مزید پڑھیں : سب معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ سب معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، نہیں چاہتےکہ مولانا ڈینگی سے لڑیں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کے کشمیر کے زبردست مؤقف پرقوم اور شہبازشریف ساتھ ہیں، تھوڑے دنوں میں بلاول بھی مسئلہ کشمیر پرعمران خان کےساتھ ہوگا اور دونوں لیڈران فضل الرحمان کوسمجھانے میں کامیاب ہوں گے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں