تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مولانافضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں، پھنسیں گے، شیخ رشید کی پیشگوئی

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان جوکھیل کھیلنے جا رہےہیں،پھنسیں گے ، آزادی مارچ کا نقصان کشمیر کی تحریک کو ہوگا، بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان واحد ملک ہے، جہاں مسافر گاڑیوں سے 10ارب کمائے گئے، 15 تاریخ کو جناح ایکسپریس کے ساتھ آٹھ بوگیاں اکانومی کی لگارہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فضل الرحمان کے چاروں مطالبے یو این میں پیش کردیے، ستائیس اکتوبر میں ابھی 2 ہفتے ہیں،یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہوجائے، چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمان پر گرے گا۔

فضل الرحمان سیاست اوردینی معاملات میں تصادم چاہ رہے ہیں

وفاقی وزیر نے کہا 64 ارکان کی سیاست ذرا سے فاصلے پر بدل گئی، فضل الرحمان سیاست اوردینی معاملات میں تصادم چاہ رہےہیں، علما کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان مارکیٹ میں جوباتیں پھیلارہے ہیں، گلے پڑجائیں گی، ان کے آگے کھائی پیچھے کنواں ہے، مولانا فضل الرحمان دینی طاقتوں کو اس میں ملوث نہ کریں، تحریک چلنے پر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔

تحریک چلنے پر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے

شیخ رشید نے کہا وزیراعظم اہم ترین وقت میں دورے کررہےہیں، کشمیری لڑے گا، مرے گا اور جدوجہد آزادی کو آگے لے کر جائےگا، حالات نارمل نہیں کشمیری لڑے گا مرے گا ، مودی نے بھارت کو بے نقاب کردیا، موقع ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ذمےدارانہ بیان دیاہے، شہباز شریف کی مجھے سمجھ نہیں آتی، اگر عمران خان چھ آدمیوں کو چھوڑ دے تو تحریک کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔

اگر عمران خان چھ آدمیوں کو چھوڑ دے تو تحریک کا دھڑن تختہ ہوجائے گا

انھوں نے کہا کہ کل آصف زرداری ایسے لگے جیسے مردہ باہر آگیا،اللہ ان پررحم کرے، بلاول بھٹو ٹھیک کھیل رہے ہیں انہیں پتہ ہے کہ نتائج کیا ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 1977 کے بعد فضل الرحمان جو کھیل کھیلنےجارہے ہیں وہ پھنسیں گے، سارے لوگ فضل الرحمان کو آگے کر کے سمجھتے ہیں کہ کچھ ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر نے شہباز شریف کہا کہ آخری بارکہہ رہاہوں ڈبل شاہ بن کرگیم نہ کھیلو، وہ تاثر دے رہےہیں کہ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں، عمران خان نے حکومت اور ساکھ بنائی ہے میں ان کے ساتھ ہوں، انھوں نے معیشت ٹھیک کرنے کے لیے جرات مندی سے فیصلے کیے۔

شہبازشریف کوآخری بارکہہ رہاہوں،ڈبل گیم نہ کھیلو

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یقین ہے عمران خان ایماندار ہے اور فرنٹ فٹ پر کھیلتا ہے، مسئلہ سنجیدہ ہوتا تو یہ سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہوتاہے، یہ حکومت کو بلیک میل کر رہےہیں ان کا مقصد 22، 23 تاریخ کو بتاؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جیل میں صاحبزادی سےموبائل برآمد ہونے کے مؤقف پرقائم ہوں، مولانا فضل الرحمان سے کبھی نہیں گھبرایا،ان سے ذاتی مراسم ہیں۔

Comments

- Advertisement -