بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

تیس دسمبر تک نوازشریف کے کیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوجائے گا ،شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ تیس دسمبرتک نوازشریف کےکیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوجائےگا، یہ بڑا حساس اور فیصلہ کن مہینہ ہے، الیکشن اصلاحات کا بھی فیصلہ دیکھ رہا ہو۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ ملک کی بدنصیبی ہے نااہل آدمی 40گاڑیاں لیکر باہرنکلتا ہے، نیب میں ریفرنسز کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہے، یہ وقت پاکستان کی سیاست کے لئے بہت اہم ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پیش ہورہے ہیں تو یہ قوم پر احسان نہیں ہے ، شریف خاندان نیب عدالت میں تاخیری حربے استعمال کررہاہے، حکمران ملک سے باہر چھپ چھپ کر جاتے ہیں، ساری حکومتیں بھی اس کی،اپوزیشن کارول بھی یہی اداکر رہے ہیں۔

- Advertisement -

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ان کا کیس ختم ہوچکا ہے اس میں کوئی جان نہیں ہے، نوازشریف اور مریم نواز کے پاس دفاع کیلئے کچھ نہیں، دسمبر سے پہلے ماڈل ٹاؤن کا اہم فیصلہ دیکھ رہا ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 30 دسمبر سے پہلے نااہل شخص پارٹی صدارت کے کیس کا فیصلہ دیکھ رہا ہوں، نوازشریف کے کیس کا فیصلہ بھی انتخابات پر اثرانداز ہوگا، قبل ازوقت انتخابات جیسے فیصلے جلد ہونے چاہیں۔


مزید پڑھیں : نواز شریف، شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید


اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، ایک ہزار این آر او بھی شریف خاندان کو انصاف سے نہیں بچاسکتے۔

انکا کہنا تھا کہ ایک نااہل آدمی کے لیے قانون نہیں بن سکتا، چوروں سے نجات کا وقت آگیا ہے، جمہوریت سے نواز شریف کو شدید خطرات ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں