اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ اگرکوئی انہونی ہوئی تو پھر عمران خان گھرنہیں بیٹھے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں خونی واقعہ ہوا ،64افراد شہید اور 100سےزائد زخمی ہوئے، حملہ آور کے 6 لوگوں کا گروپ ہمارے ریڈار میں آچکا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرناچاہتی ہیں، کے پی پولیس نے دہشتگردوں کے بہت بڑے نیٹ ورک کو پکڑا ہے۔
اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے ہی کہاتھا اپوزیشن نے 23مارچ کو مارچ نہیں کرنا ، اجلاس کیلئے درخواست دینے کے 15دن بعد اجلاس ہوتا ہے،اگر یہ 10مارچ کو درخواست دیں گے تو اجلاس 26 مارچ کو ہوگا۔
عدم اعتماد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 172آدمی آپ نے لیکر آنے ہیں، عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، شکر ہے آپ خود کہہ رہےہیں کہ امپائر نیوٹرل ہے ، اگر ہاریں گے تو بولیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےملک میں آزادخارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، 22سے24مارچ تک اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی، 22مارچ کو اوآئی سی کےوزرائے خارجہ آرہےہیں اور 23مارچ کو تاریخی دن ہے، جے 10سی کے جدید طیارے پاکستان میں فلائی پاسٹ کریں گے۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ بندے تو سارے اللہ کے ہیں فتح اور شکست اللہ کے ہاتھ میں ہے، دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں، آپ ملک میں خلفشار لارہے ہیں اس لیے کہ آپ کو عمران خان پسند نہیں ، عمران خان اس سارے بحران سے نکلے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ میرے دل کے قریب ہے ، پیٹرول پر10روپے،بجلی پر5روپے کی چھوٹ آج کے حالات میں ناممکن تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی تھریٹس پیدا کئے جارہے ہیں اس لئے ذمہ داری کا ثبوت دیں، آسٹریلوی ٹیم 24سال بعد آئی ہے ، پیپلزپارٹی نے راستہ بدل کر بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کوجلسہ کرنے کی بھی اجازت دیں گے ، اللہ سے امید رکھتاہوں کہ حالات ٹھیک ہوں گے۔
ناراض رہنماؤں کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں نعرے لگنے چاہئیں ان کی بات چیت ہونی چاہیے، تمام اتحادیوں سے بات چیت کا حامی ہوں، بات چیت کی بات پرپی ٹی آئی کے کچھ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہہ رہاہے یہ عمران خان کیلئےعدم اعتماد نہیں تحریک اطمینان ہوگی، یہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ہوگی، اور اگر کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان کہہ چکا وہ گھر نہیں بیٹھے گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمیں ووٹوں کاتقسیم ہوناسوٹ کرتاہے، پنجاب میں جب مقابلہ ہوگاتوپی ٹی آئی اورن لیگ میں ہوگا، پی ٹی آئی چاروں صوبوں سےالیکشن لڑےگی، عمران خان پی ٹی آئی صوبوں ،آزاکشمیر،جی بی کی زنجیر بن چکے ہیں۔
اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس سے چاہیں ملاقاتیں کرلیں فیصلہ میرےاللہ نے کرنا ہے ، کل عمران خان نے کہہ دیاہے پھر کوئی آئینی وقانونی تقاضوں سے بچ نہیں سکے گا، میں تو کہتا ہوں اپوزیشن سمیت سب سے بات ہونی چاہیے ، جمالی صاحب کوایک ووٹ دلایاتھا وہ ایک ووٹ سےوزیراعظم بنےتھے۔