تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

تحریک عدم اعتماد : ‘وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں’

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں ،27مارچ کوپتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27مارچ کوپتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انشااللہ 25 تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا اور 30 یا 31 مارچ یا یکم اپریل ، اسپیکر جس دن چاہیں ووٹنگ کراسکتے ہیں، اللہ سے پوری امید ہے کہ عمران خان جیتے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 27تاریخ کی رات کو فائنل ہوجائے گا، عوام کس کےساتھ ہیں ، یہ جلسہ ہی ہمارے اعتماد اور ریفرنڈم کا دن ہے ، اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کےلئے پرامید ہیں، وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے، اتحادیوں کو وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

Comments