منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مجھے امید ہے نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہوگی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہوگی جبکہ افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات کیلیے افغان تفتیشی ٹیم پاکستان آگئی ہے اور ہماری پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کے لیے تیارہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغان سفیرکی بیٹی سےمتعلق افغان ٹیم پاکستان آگئی ہے ، پولیس افغان تفتیشی حکام کےجواب دینےکےلیےتیارہے، افغان سفیرکی بیٹی سےمتعلق ہماری تفتیش مکمل ہے، افغان حکام چاہیں توٹیکسی ڈرائیورز کے انٹرویوکرسکتےہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں جتنی کوشش کرسکتاتھاکی ہے، نورقتل کیس میں اب اسے پولیس مقابلےمیں تونہیں مرواسکتا، ملزم ظاہرجعفر کےباپ اورڈرائیورکوبھی اندرکیاہے، مجھے امیدہےکہ اسے سزائے موت ہوگی۔

- Advertisement -

حالیہ بارشوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب آیاہماراپاس ریسکیو1122ہی موجودنہیں تھا، اسلام آبادکےنالوں پرتجاوزات ختم کرنےکی ہدایت کردی ہے، ڈی سی اورکمشنرکوصرف نالوں پرتجاوزات ختم کرنےکاکہہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی،جنرل حموداوراسدعمرکاشکرگزارہوں، نئےوینٹی لیٹرسےآراستہ نئےوارڈکاافتتاح کرنےجارہےہیں جب کہ جمعرات کومحرم کی سیکیورٹی سےمتعلق اجلاس بلایا ہے اور ملک کے امن وامان سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے ، نادرا اور سائبرکرائم میں روٹیشن مکمل کرنےکی ہدایت کردی، 64بیرون ملکوں میں مشنوں پر بیٹھا افراد کو واپس بلایا جارہا ہے، لوگ 8 ،8سال سے مشنوں پر بیٹھے ہوئے ہیں، 30اگست تک64افراد نے رپورٹ نہ کی تونوکری سے نکال دیا جائےگا، ایک ماہ کا وقت کوویڈ کی وجہ سے دے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرپشن ختم کرنےکےلیےآن لائن ویزاشروع کیاہے، ایک مہینےکےلیےچھوٹ ہےآن لائن ویزااپلائی کریں ورنہ ملک چھوڑدیں۔

داسو حملے کے حوالے سے انھوں نے کہا چین ہمارادوست ملک ہےہربرےوقت میں ساتھ ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات ہیں، داسوڈیم واقعےسےمتعلق تفتیش آگےبڑھی ہے،مزیدبات نہیں کرناچاہتا۔

افغانستان سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان سےمتعلق پالیسی بیان دفترخارجہ دےگا، ابھی افغان سرحدسےمہاجرین کاکوئی بہاؤنہیں ہے، بلوچستان کے راستے افغانستان سے 208لوگ واپس آئے، یہ وہی لوگ ہیں جویہاں سےگئےان کےپاس دستاویزات ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اورش لیگ میں مفاہمت اورمزاحمت کی لڑائی ہے، مزاحمت اورمفاہمت کی دونوں پالیسیاں ناکام ہوں گی ، ن اورش لیگ کی لائن اورلینتھ ایک نہیں ہے، ان کی کل سیاست ان 40کیمروں کےتحت ہے،باقی وہ ٹھس ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنےوالےاپنی انگلیاں کاٹیں گی،ان کاکچھ نہیں ہوگا، پاک فوج اورپاکستان کی ایجنسیاں سارےمعاملات کودیکھ رہی ہیں، پاکستان میں افغان مہاجرین نہیں آرہے اور نہ پاکستان میں طالبان ہیں۔

ڈپلومیٹک انکلیو کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادمیں سارےناکےختم کردیےہیں، ڈپلومیٹک انکلیومیں ایسی تبدیلی لائیں گےکہ بہت بڑی خبردوں گا ،ابھی اعلان کریں گےتوہلچل مچ جائےگی ، ایسے کورڈ کا اجرا کریں گے کہ صرف ڈپلومیٹ وہاں جاسکیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کوپیپلزپارٹی اورن لیگ سےکوئی تھریٹ نہیں، میراکام نہیں کہ طالبان کی اندرونی سیاست پربیان دوں، میں نےجنرل باجوہ سے درخواست کی تھی سیاچن جانے کی، جنرل باجوہ نے جنرل عرفان کی ڈیوٹی لگائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں