ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان کی فتح ، میرابس چلتا تو قوم کیلئے چھٹی کا اعلان کردیتا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میراکل ورلڈ کپ تھا جو پاکستان نے جیت لیاہے، پاکستان نے کل ہندوستان کو چنے چبوائے، میرابس چلتا تو قوم کیلئے آج چھٹی کا اعلان کردیتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پوری قوم کو ٹیم کی فتح مبارک ہو ، بھارت کو 10وکٹ سےشکست کا جشن تاریخی تھا، بابر ،رضوان اور شاہین کیلئےخوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی کرکٹ کے میدان میں بڑی فتح ہے، میرا فائنل اور ورلڈ کپ کل ہی ہوچکاہے، میراکل ورلڈ کپ تھا جو پاکستان نے جیت لیاہے، پاکستان نے کل ہندوستان کو چنے چبوائے ، 74سالوں میں پاکستان کو اس سے بڑی فتح نصیب نہیں ہوئی، میرابس چلتا تو قوم کیلئے آج چھٹی کا اعلان کردیتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ طورخم بارڈر پراسٹیکر ویزا ختم کردیا ہے، ویزا فیس ختم کردی ہے، 7بڑےشہروں میں ایک دن میں پاسپورٹ 10ہزارروپے میں جاری ہوگا، آئی ڈی کارڈ میں بھی انقلابی تبدیلیاں لانے لگےہیں، جوڈاک کے ذریعے جائے گا اس میں ٹائم لگ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی اسلام آبادمیں ریسکیو1122 کا اجرا ہو جائے گا، پولیس معاملات میں بھی دیکھا،ڈرون میں اضافہ کیاہے، ہم نے 130موبائل اسکواڈ بھی بنائے ہیں۔

ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کیساتھ مذاکرات بہت اچھے گئے ہیں، میں نےکل درخواست کی تھی کہ وزارت داخلہ کا کام نہیں، پنجاب حکومت اور سعد رضوی نے اصرار کیا،ہم اپنی بات پر قائم ہیں انہوں نے دونوں روڈ کھولے ہیں، ایک روڈ ٹی ایل پی نے کھول دیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منگل بدھ تک ٹی ایل پی سےملاقات ہو جائے گی، بدھ کو وفاقی کابینہ اجلاس میں اس پر بات ہوگی، سعدرضوی نے اچھے سے معاملات میں تعاون کیا، بہتر ہے کہ مدرسوں کاپتاچلےکہ کتنےفنڈزآرہےہیں اورکتنےجارہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے وزارت داخلہ کی کارکردگی زبردست ہے، میں سیاسی تجزیہ بتاتاہوں کسی علم کے حساب سے نہیں ، میں بات کو لپیٹنا اور سمیٹنا چاہتاہوں، خواہش ہے ٹی ایل پی سے جو معاملات طے ہوئے اسی طرح رہیں، کسی جگہ خرابی پیدا ہو جاتی ہے تو پھر میں کیا کر سکتا ہوں۔

شیخ رشید نے مزید کہا ٹی ایل پی مذاکرات میں لوگوں کی رائےاورتعاون شامل ہے، ٹی ایل پی پنجاب میں تیسری بڑی جماعت ہے، توڑپھوڑتوغیرقانونی ہے کسی کونہیں کرنی چاہئے، سعدرضوی سے کہا کہ فرانس سارے یورپی یونین کو ہیڈ کر رہا ہے، ہم دنیاکی سب سےبڑی اسلامی ایٹمی قوت ہے، ہمیں فیٹیف کامسئلہ ہے یہ تمام صورتحال کی ٹی ایل پی کوبھی سمجھ ہونی چاہئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈہمارے ساتھ ہاتھ کرکےگیاتھا، ہم نےتواتنی سیکیورٹی دی تنی جتنی انکی فوج نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں میڈیاآزادہےسب نےدیکھاکیانکلا؟ جوغربت سےمتاثرہیں ان میں سےکوئی چہرہ جلوس میں نہیں تھا، عمران خان مہنگائی کے جن کوبوتل میں بند کرے گا، اگلاسال الیکشن کاسال ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں