کراچی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا ، وزیراعظم نے تمام700لوگوں سے تحقیقات کا کہا ہے تاہم ملک کونقصان پہنچانے والے دہشت گردوں سے بات نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 130موٹرسائیکلوں کیلئےایگل موبائل اسکواڈ شروع کیاتھا، 12ڈرونز کیساتھ ایئرپیٹرولنگ سسٹم بنارہےہیں . اسلام آباد پولیس میں مزید ایک ہزاراہلکار بھرتی کرنے جارہےہیں، وزارت داخلہ ہرہفتےکارکردگی عوام کےسامنےپیش کرتی ہے۔
ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےکواختیاردیاہے ڈالرزہولڈرپرکریک ڈاؤن کریں، کچھ لوگوں کوایف آئی اےنےاٹھایاہے، جوجعلی ویکسین ،دستاویزات بنانےکاکام کررہےہیں انہیں بھی اٹھائیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملوڈی مارکیٹ میں فوڈپارک شروع کرنےلگےہیں، فوڈ پارک کودوبارہ فعال کریں گے جبکہ اسلام آبادمیں ایک اورکلب کاافتتاح ہونےجارہاہے۔
شناختی کارڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 136افسروں کو جعلی شناختی کارڈکی شکایتوں پر معطل کردیاہے، جعلی شناختی کارڈکی بہت ساری شکایت تھیں، شناختی کارڈز میں 10سال کا گند صاف کردیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بائیومیٹرک پالیسی کو چینج کررہےہیں، کابینہ میں ایمنسٹی اسکیم بھیجی ہے منظوری پر عملدرآمد ہوگا، ایمنسٹی اسکیم ایک سےزائدشناختی کارڈ،پاسپورٹ والوں پر ہے، 90انکوائریاں ،300کےقریب لوگوں کوچارج شیٹ دی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آن ارائیول کے بجائے آن لائن ویزاپر کام شروع کررہےہیں، 15اگست سےلیکرآج تک20ہزارلوگ پاکستان میں داخل ہوئےہیں جبکہ 6ہزارلوگ پاکستان سےافغانستان جاچکے ہیں جبکہ چمن بارڈرپر16ٹرمینل کیساتھ آئی بی ایم ایس شروع کردی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ 3ہفتےکےاندراندرآن لائن ویزاکاریکارڈآجاتاہے، 3ہفتوں کےاندراندریہ سسٹم ٹھیک ہوجائےگا، سارےادارےمنسٹری آف انٹیریئرمیں بیٹھتےہیں، 3ہفتےتک پرمنٹ کامسئلہ ہےپھریہ سب ختم ہوجائےگا،شیخ رشید
پنڈورا پییرز کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنڈورا باکس میں کیا نکلا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، وزیراعظم نے کہا ہے تمام 700 لوگوں کو انویسٹی گیٹ کیا جائے گا، ہم اس حدتک بہتری چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے بھی آن بورڈہوں، منسٹری آف انٹیریئر کا اس میں کوئی رول نہیں، طالبان کوئی رول ادا کر رہے ہیں تومیرےعلم میں نہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک نیاکالج دیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کسی بھی دن افتتاح ہوجائے گا، آج راولپنڈی کوایک اورسیکنڈرکالج دیاہے، نالہ لئی پربریفنگ دی تھی اس پربھی کام ہوجائےگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس تھرڈ ملک کا ویزا ہے تو ہمیں پوچھنےکی ضرورت نہیں، جس نے پاکستان آکر اسٹے کرنا ہےاور تھرڈ کنٹری کا ویزا نہیں توآن لائن ویزا لے، لوگ اسٹیکر لگانے کے پیسے لگتے تھے اب وزارت داخلہ میں کرپشن ختم ہوچکی، اب تمام ویزا آن لائن ہے ، گھر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں۔