پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ : ‘ آج عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن قرار’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج کے دن کو پی ٹی آئی کی فتح اور پی ڈی ایم کے لئے شکست کا دن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی‌ ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، 8 سال تک قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ثابت ہواآج کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ ہے، ان کے ووٹ کے لئے ہم عدالت گئے ہیں، 8 سال سے عمران خان کے خلاف ہجوم اکٹھا کیا گیا تھا، عمران خان کے خلاف میڈیا وار اپنی موت آپ مرگئی۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ایک مقبول اورمضبوط لیڈرہیں، یہ اےاین پی والاوقت نہیں کہ پارٹی کوبین کیاجاسکے، عدالتوں میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلے دن اڑا دیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 14پارٹیوں نے حماقتیں کیں،ان کی سیاسی ساکھ راک بن گئی ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں عمران خان کوشکست نہیں دے سکیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں آج پی ٹی آئی اور عمران خان کی فتح کا دن قرار دیتا ہوں اور پی ڈی ایم کے لئے آج شکست کا دن ہے وہ روئیں، چیخیں ماریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں