راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنادیا اب نواز شریف قُل پڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنادیا اب نوازشریف قُل پڑھے گا، 27کلومیٹر کا جزیرہ گھیرے میں ہے ، سازش دفن ہوگئی اور نواز شریف کی آمدبھی کھٹائی میں پڑگئی، حکمران نہ منہ دیکھانے نہ چور دروازے سے آنے کے قابل رہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اتحادی شکست کے لیے تیار رہیں ، 100 دن میں الیکشن شیڈول آجائے گا۔
عمران خان نےلاہورکو ن لیگ کاپانی پت بنادیااب نوازشریف قُل پڑھےگا27کلومیٹرکاجزیرہ گھیرےمیں ہےگینگ آف5کی فاشسٹ سازش دفن ہوگئی نوازشریف کی آمدبھی کھٹائی میں پڑگئی حکمران نہ منہ دیکھانےنہ چوردروازےسےآنےکےقابل رہےحکمران اتحادی شرم ناک شکست کےلیےتیاررہیں 100دن میں الیکشن شیڈول آجائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 12, 2023
سابق وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیرداخلہ نےتختہ لاہورلےکرآناتھاوہ ن لیگ کاتابوت لےکرواپس آئے، آب ان کو سمجھ آجانی چاہیےکہ عمران خان کوسیاست آتی ہے۔
اعتمادکی منصوبہ بندی 3 دن پہلےکرلی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو اُن کے شہرلاہورمیں دفن کردیاگیا ہے، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرے گا۔
وزیرداخلہ نےتختہ لاہورلےکرآناتھاوہ ن لیگ کاتابوت لےکرواپس آئےآب ان کو سمجھ آجانی چاہیےکہ عمران خان کوسیاست آتی ہےاعتمادکی منصوبہ بندی3دن پہلےکرلی گئی تھی ن لیگ کی سیاست کواُن کےشہرلاہورمیں دفن کردیاگیا ہےعمران خان اسمبلیاں تحلیل کرےگااورعنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 12, 2023