بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

وزیر خزانہ اسد عمر نے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، کوشش ہوگی دو ارب کے  پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے ،رمضان پیکج میں انیس اشیاء شامل ہونگی، پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پانچ وزراء کی کمیٹی اس کو سپروائز کرے گی، دو ارب روپے کی منظوری کابینہ نے بھی دیدی ہے ،رمضان المبارک میں زائد منافع خوروں کو حد میں رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

وزیر ریلوے نے کہا کوشش ہوگی دو ارب کے پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔

مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی ، رمضان پیکیج کے نفاذ کی نگرانی کیلئے شیخ رشید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم

یاد رہے گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج کے نفاذ کی نگرانی کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے یوٹیلی سٹورز کارپوریشن کو کھانے پینے کی بنیادی اشیا ءکی خریداری کو عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بروقت سہولت دی جا سکے۔

کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی کہ ضروری اشیاءصرف کی خریداری کو تیز کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بروقت سہولت دی جا سکے۔

خیال رہے حکومت نے ماہ رمضان میں سیکیورٹی، پرائس کنٹرول اور عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کیں تھیں۔

مراسلہ میں واضح طور پر کہا گیا تھا ذخیرہ اندوزوں اوربلیک مارکیٹ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، ہرضلع میں اہم مارکٹیوں کیلئے افسران کا ڈیوٹی روسٹر بنایا جائے اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں