لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تعیناتی کے مسئلے پر نوازشریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا ہے ، وہ سب کو شکست دے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا ،بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا،صرف تصویر کھینچوا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کےالزام کاجواب دے۔
سارا جہان ایک انسان عمران خان کےپیچھے پڑگیاہے۔وہ سب کو شکست دے گا۔تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔ابPDMکا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا،صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کےالزام کاجواب دے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 3, 2022
پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں خصوصی گفتگو میں نے کہنا تھا کہ آج ہر آدمی کا اپنا ایجنڈا ہے، لندن میں بیٹھے شخص کا اپنا ایجنڈا ہے، لندن میں بیٹھا مفرور کہتا ہے عمران خان کو سائیڈ لائن کرو اور مجھے لاؤ اور میرے مقدمات بند کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق بہت خراب ہیں، لوگ آنکھیں اور کان کھلے رکھیں، ریڈزون کہیں تک بھی بڑھالو کوئی فائدہ نہیں۔