راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شریف برادران کو اپنے سوئس اکاؤنٹس کا پیسہ پاکستان شفٹ کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف برادران کو اپنے سوئس اکاؤنٹس کا پیسہ پاکستان شفٹ کرنا چاہیے، دنیا کو پتہ ہے کہ حکمرانوں کا پیسہ کن اکاؤنٹس میں پڑا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان چین سے تیل گیس کے معاہدے کر رہا ہے اور ہم دنیا سے خیرات مانگ رہے ہیں، جو مل بھی نہیں رہی۔
شریف برادران کواپنےسوئس اکاؤنٹس کاپیسہ پاکستان شفٹ کرناچاہیےدنیاکوپتہ ہےکہ حکمرانوں کا پیسہ کن اکاؤنٹس میں پڑاہےافغانستان چین سےتیل گیس کےمعاہدےکررہاہےاورہم دنیاسےخیرات مانگ رہےہیں جو مل بھی نہیں رہی۔خارجہ اورداخلہ کےبیانات اندرونی سلامتی کےلیےخطرہ ہیں9مہینےمیں حکومت بےنقاب ہوگئی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 7, 2023
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا تھا کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیارہو گئی، فنِ گداگری میں حکومت کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں سو دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے اور ستتر وزراموج میلہ کر رہے ہیں، یہ لوگ اپنےڈالرلانےکی بجائے ڈار کو لے آئے۔
شیخ رشید نے مزید کہا تھا اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا اور الیکشن ہرقیمت پر ہوں گے۔
حکومت غلامی کاکرداراداکرنےکےلیےتیارہو گئی فن گداگری میں حکومت کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتاپاکستان کی سیاست میں100دن اہم ہیں غریب ایڑیاں رگڑرہاہے77وزراموج میلہ کررہےہیں اپنےڈالرلانےکی بجائےیہ ڈارکولےآئےاسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یاباہرآتےہیں فیصلہ عمران خان کاہوگاالیکشن ہرقیمت پر ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 7, 2023