لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کا کہ شہبازشریف کو مریم نواز پھنسانے جارہی ہے اور نوازشریف نے درخواست واپس لی ان کوپتہ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پوسٹ گریجویٹ کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا راولپنڈی میں تعلیم کے کئی نئے ادارے قائم کئے ہیں، خیابان سرسید میں بھی کالج کی تعمیر کا منصوبہ زیرغورہے، راولپنڈی میں انٹرنیشنل یونیورسٹی بنانے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کالج پنجاب حکومت کومنتقل کیا، راولپنڈی پہلا شہر ہوگاجہاں 5یونیورسٹیاں ہوں گی اور برصغیر کی سب سے بڑی یونیورسٹی راولپنڈی میں ہوگی، جس کے لئے چین سے بات کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں مزید 2کالجز کا افتتاح رواں یا اگلے سال کریں گے ، راولپنڈی میں سماجی شعبے کے متعدد منصوبے مکمل کئے ، کوشش ہے، راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مین بیماری سے نکلا ہوں ،زندگی اللہ تحفہ ہے ، میں نےاس بیماری پرکتاب لکھی ہے ،ہم نے تھانہ ،کچہری،پٹواری کی سیاست نہیں کی۔
وفاقی وزیر ریلوے نے عوام کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ آٹا ،چینی امپورٹ کرنے جارہے ہیں، جس سے آٹا اورچینی سستی ہوگی، سارےذخیرہ اندوز وں کو تباہ وبرباد کریں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے تحریری معاہدے کی درخواست کی، فضل الرحمان نے تحریری معاہدے کی درخواست چھوڑ کرنہیں جائیں گے، عمران خان کوئی بھی بڑا فیصلہ کرسکتا ہے این آر او نہیں دے گا۔
اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے کچا ہے ، رہنے دیں اس کو، مریم کی پیشی پرپتھر نیب کو نہیں شہبازشریف کی سیاست کو لگے تھے، شہبازشریف کو مریم نواز پھنسانے جارہی ہے، شہبازشریف اپنی تاش لگاتا ہے مریم نوازبکھیر دیتی ہے۔
نواز شریف سے متعلق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے درخواست واپس لی ان کوپتہ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت جائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تقدیر بدلے گا، چین کے ساتھ ایم او یو کرنے لگے ہیں ، کراچی میں اپنے حصےکی کےسی آر بنانے جارہےہیں، عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہونا ، وہ قائم رہے گا۔