پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

امید کرتا ہوں 25 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف اب بھی نہیں آئیں گے انہیں جا کر پکڑنا پڑے گا ،کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے لیے ٹرین تیارہے ، امید کرتا ہوں 2 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے لیے ٹرین تیار ہے ، جب چاہیں ٹرین استعمال کی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے اس بحران کے وقت قوم کے ساتھ ہے، ہمارے750اسٹیشن ہیں جہاں ضرورت ہوئی ٹرین پہنچا دیں گے،ریلوے کے پاس آئسولیشن کیلئے بہت ڈبےہیں ، یکم مئی سے محدود پیمانے پر ریل آپریشن شروع کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہیے، ہم سب کواس وقت ایک ہوکر کھیلناہے، کورونا کے بعدزندہ رہے تو سیاست کر لیں گے۔

شہباز شریف سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کوروناکی وجہ سے نہیں کورونا کی پرواز سے آئے ہیں، شہبازشریف اب بھی نہیں آئیں گے انہیں جا کر پکڑنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نےکل وزیراعظم سےکہا تمام میڈیا اور مخالفین سے صلح کریں، رمضان آرہا ہے صلح کا وقت ہے،سیاست بعد میں کر لیں گے، مسئلہ ہے کہ کوئی سیاست کی طرف نہیں دیکھ رہا ملک کو بچانے کی طرف دیکھا جارہاہے، اس وقت سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

نیب کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نیب نےمیرےبیان کےساتھ دم کابیان ساتھ لگایاہے، میں نے جومذاق میں کہا نیب نے سیریس لے لیا، نیب والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے پاس 2مؤکل ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس بڑھ رہاہےسفیدپوش کوبچاناہے، عمران خان کی پالیسی کوروناوائرس پربہت اچھی ہے، مشکل وقت میں تمام لوگوں کو غریبوں کی امداد کرنی چاہیئے،شوزیراعظم نے غریبوں کیلئے احسا س پروگرام شروع کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے اسپتالوں میں6وینٹی لیٹرزموجود تھے، ریلوے کےمزدوروں نے ایک دن کی تنخواہ وزیراعظم فنڈ میں دی ہے جبکہ ملازمین نے 5 کروڑ ایک لاکھ روپے عطیہ دیئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپٹماوالےسےدرخواست کروں گا5ارب روپیہ دیں، جوسڑک پرہےلوگ اس کی مددکررہےہیں، دکاندارطبقہ پس گیا ہے، مرادعلی شاہ سے بھی کہہ چکاہوں لوگوں کو چھوڑو، امید کرتا ہوں 25یا پہلی تاریخ کو محدود ٹرینیں چلادیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں