ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

عوام سے وعدہ ہے، نواز شریف کوکٹہرے میں کھڑا کروں گا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پا ناما کیس کی عدالت میں جرح ہوئی تو میں کیس کے فریق کی حیثیت سے نواز شریف کو عدالت میں پیش کرواﺅں گا۔

وہ مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء کی جانب سے جے آئی ٹی کو ہدف تنقید بنانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہ نوازشریف جانتے ہیں کہ اسحاق ڈار میرا بندہ نہیں ہے لیکن پھر بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سمجھنا اور اس کے چہرے کو پڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے مگر اسحاق ڈار کے چہرے کو پڑھنا ممکن ہے اور وہ مجھے کافی پریشان دکھائی دیئے اور لگتا ہے اب واقعی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکومولانا فضل الرحمان کی ماڈرن شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھی پتہ ہے کہ اسحاق دار کبھی بھی پینترا بدل سکتے ہیں اور دوسری جانب جھک جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی رہی تو میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کے بعد اگرعدالت میں جرح شروع ہوئی ہوئی تو میں کیس کا فریق ہونے کی حیثیت سے نواز شریف کو عدالت میں بلوا کر سوالات کروں گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں