اشتہار

جائیدادیں قرق نہ ہوجائیں اس خوف سے نوازشریف پاکستان واپس آئے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی جائیدادیں بچانے کے لیے پاکستان آئے ہیں ورنہ تمام پراپرٹی قرق ہوجاتی اور ان کے ہاتھ کچھ نہ لگتا.

اپنے ایک بیان میں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتایا دیا تھا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے کیوں کہ وہ کرپشن سے بنائی گئی جائیداد کو ضبط ہونے نہیں دیں گے یہی خوف انہیں پاکستان لے آیا ہے اور اسی وجہ سے وہ عدالتوں کا سامنا بھی کریں گے.

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف کے ہاتھ کوئی دستاویز نہیں لگی ہے کیوں کہ اگر ان کے پاس کوئی دستاویز ہوتے تو بہ طور ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہیں.

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو صفائی کا مکمل حق ملنا چاہیے اسی کا نام انصاف ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) والوں نے پورے ملک میں یہ رونا ڈال رکھا ہے کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ہے.


یہ بھی پڑھیں : نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے


اس موقع پر شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ شریف خاندان لندن کا فلیٹ بیچنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ یہ معاملہ ہی ختم ہو جائے اور وہ احتساب سے بچ نکلیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ ملک میں کرپش کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے.

قطر جانے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ قطر ایل این جی معاہدے کا ایک کاغذ نہیں دے رہے ہیں اس لیے میں خود قطر جارہا ہوں تاکہ ایل این جی سے متعلق اہم شواہد اکٹھے کر سکوں جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں