بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

رافیل 5 ہوں یا 6 ان کو زمین بوس کیا گیا ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمارے عظیم جوانوں اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، رافیل 5 ہوں یا 6 ان کو زمین بوس کیا گیا ہے، یہ ہمارے جوانوں اور فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم پاکستان کیلیے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی، پاکستان کیلیے زندہ ہیں اور پاکستان کیلیے مریں گے، بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، شیخ رشید

چند روز قبل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ بھارت کو معلوم ہے جنگ آسان ہے اور نہ ہی عورتوں کا کھیل، پوری امید ہے جنگ نہیں ہوگی اور اگر ہوئی تو مردوں کی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ بھارت جنگ کی باتیں بہت کر رہا ہے لیکن پاکستان کی قوم یکجا ہے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرے گی، پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے جو اپنے ملک کے دفاع کیلیے جانیں بھی دے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے بچہ بچہ ملک کی حفاظت کرنا جانتا ہے، وقت آیا تو ثابت ہوگا پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے، ملک کیلیے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی میں بھرا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ ہونی ہوتی تو اس وقت حالات بدتر ہو چکے ہوتے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو گھروں سے نکال کر شہید کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں