لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تنقید کیے جانے پر کہا ہے کہ میں نہیں ،نواز شریف خود آئندہ الیکشن میں نہیں ہوں گے، ان کا احتساب ہورہا ہوگا، عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہوں۔
Sheikh Rasheed warns Nawaz against stopping… by arynews
انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی کے بیان بلوچستان پر خاموش رہے، بنگلہ دیش کے بیان پر چپ رہے، میں نہ قرضہ لینے والا ہوں اور نہ کمیشن کھانے والا ہوں۔
انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ اسمبلی کے فلور پر ثابت کروں گا یہ دور سب سے نکما اور کرپٹ دور تھا، اسی چینل اور اسمبلی کے فلور پر نواز شریف سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں وہ آئیں اور میری باتوں کے جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں اسمبلی میں ہوں تو میرا مائیکل کھولا جائے بند نہ کیا جائے، یا نواز شریف کسی چینل پر مجھ سے مناظرہ کرلیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف جنرل جلالی اور جنرل ضیا کی پیداوار ہیں، ان کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے ہیں جب کہ میں عوام کی پیداوار ہوں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ریلی کے راستے بند کیے جارہےہیں، کنٹینر لگائے جارہے ہیں، اگر کسی نے ہمارا راستہ روکا تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے آج کالا شاہ کاکو میں یہاں سے لاہور تک بائی پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان اور شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بنا تھا، ان کا کہننا تھاکہ پنڈی کا ایک سیاست دان طوطے کی طرح فال نکالتا ہے۔