اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اس ملک میں سب ہوسکتا ہے، نواز، زرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک میں سب ہوسکتا ہے، نواز، زرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی ، تمام لیڈر چاہتے ہیں، بھارت کے ساتھ حالات بہتر ہوں، جنگ جنرل باجوہ کی وجہ سے ٹلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا وری قوم پاک فوج کی قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے کے پاس 25 دن کا تیل موجودہے، ریلوےنےاس عیدپرایک ارب روپےکمائے، کوئی نئی ٹرین نہیں خریدی،30پرانی ٹرینوں کو بہتر کیاہے، لاہورکینٹ،کوٹ لکھپت اور رائیونڈاسٹیشن کو اپ گریڈکریں گے۔

14 جون کو ریلوے کرایے بڑھانے کا اعلان کیا جائے گا

وزیر ریلوے نے کہا ایم ایل ون اور نالہ لئی کی تعمیر کے بعد وہ سیاست سے ریٹائر ہوجائیں گے، ایم ایل ون کا پندرہ فیصد بجٹ مل گیا ہے، 14 جون کو ریلوے کرایے بڑھانے کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے، میری بات پر چلتے تو نواز شریف کو یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتے، شہبازشریف اب بھی وکٹ کےدونوں طرف سیاست کررہے ہیں، شہبازشریف ہمیشہ نوازشریف کے لئے راستہ بناتاہے ، فضل الرحمان ڈی آئی خان میں اپنی زمینوں پرنظررکھیں۔

میری بات پر چلتے تو نواز شریف کو یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتے

شیخ رشید نے کہا لوگ جیلوں سے نہیں ڈرتے، سیاست دان جیلوں سے ڈرتے ہیں، شوگر مافیا پنجاب میں سبسڈی لے گیا ہے، اس ملک کا سب سے بڑا دشمن شوگر مافیا ہے

وزیر ریلوے کا کہنا تھا عمران خان کےمخالف چورہیں،چورلٹیروں کےساتھ کوئی نہیں، شہبازشریف کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین بناناغلطی تھی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 9 ماہ میں زیرو رزلٹ ہے۔

انھوں نے مزید کہا عمران خان نےمودی کوخط لکھاہے ، سب لیڈر چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ حالات بہتر ہونے چاہیئیں، اس مرتبہ جنگ کوکسی نےٹالہ ہے تو وہ جنرل باجوہ ہیں، بھارتی میڈیا کے لئے اکیلاشیخ رشید کافی ہے۔

اس مرتبہ جنگ کوکسی نےٹالہ ہےتووہ جنرل باجوہ ہیں

شیخ رشید کا کہنا تھا احتجاج اپوزیشن کاحق ہے، ان کےپاس گندےچہرےہیں، ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہےنوازاورزرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، عمران خان جو کر رہے ہیں وہ ملک کیلئےٹھیک ہے، ، نواز شریف کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، میں نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں۔

عمران خان جو کر رہے ہیں وہ ملک کیلئےٹھیک ہے

وفاقی وزیر نے کہا عمران خان کی مہربانی ہےوہ کابینہ میں میری بات سنتےہیں، اتنےوزرا بدل گئےہیں کسی کوپتہ نہیں کون بدلہ کون نہیں بدلہ، ایک سو تیس سے زیادہ ترجمان ہیں، اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں۔

اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا مودی نے ایک مسلمان کو ٹکٹ دی نہ ہی مسلمانوں سے ووٹ مانگا، ایک سال تک ملک میں بہتری آئے گی۔

شیخ  رشید نے کہا لاڑکانہ جیسےشہرمیں جہاں جائیں ایڈزنکل رہاہے، پاکستان،ایران اوراردوان عالمی قوتوں کےنشانےپرہیں ، ہماری معیشت تباہ کروائی گئی، چوروں نے ریلوے ٹریک تباہ وبربادکیے، بحال کروں گا اور سپریم کورٹ کےحکم کے مطابق تجاوزات ختم کرائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں