اشتہار

آرمی چیف کی مدت میں توسیع سادہ اکثریت سے ہو جائے گی ، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع سادہ اکثریت سےہوجائےگی، جمہوری حکومت نےعالمی سازش ناکام بنادی ہے ، ایک مافیا عمران خان کی حکومت کو غیرمستحکم کرناچاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سادہ اکثریت سے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت میں توسیع ہوجائے گی، اگر سادہ اکثریت سے نہیں ہوئی تو پارلیمنٹ سےمدت میں توسیع ہوسکتی ہے، آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے لئے سب متفق ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی صورتحال نارمل ہے ،ان کےپاس کچھ کہنےکو نہیں، جو یہ کہہ رہے ہیں کہ این آر او ہوگا ، نہیں ہوگا، عمران خان کی کمٹمنٹ ہے، کسی صورت این آراو نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا سندھ سے چیخوں کی آوازسن رہا ہوں، ایک مافیا ہے، جو عمران خان کی حکومت کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے ، ملک میں ہیجان برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، جمہوری حکومت نےعالمی سازش کو ناکام کیا ہے

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مولاناجلدکہیں گےخالی توخالی بہت خالی ہاتھ گیا ہوں، ان کی تمام منصوبہ بندی کو ناکام بنائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا آرمی چیف نےکرتارپورراہداری کاایسازخم لگایاجوبھارت یادرکھےگا، آرمی چیف جمہوری حکومت کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جمہوریت کی کامیابی کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں۔

شہباز شریف سے متعلق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو آہستہ آہستہ عادت پڑ رہی ہے وزیراعظم کو خط لکھنے کی، دلچسپ واقعہ ہے، بیمار نواز شریف ہیں اور چھٹیاں شہباز شریف گزار رہے ہیں، جب شہبازشریف ہیٹ پہن کرجائیں گے تو کوئی نہ کوئی کارروائی ڈالیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں سمجھداروں کا لیڈر ہوں، میری زندگی میں تبدیلی بھٹو یاعمران خان لایا ہے، خبروں کا اتنا قحط پڑگیا ہے، کہتا تھا انہیں جانے دو تو معاملات نارمل ہوجائیں گے، پلی بارگین کے ساتھ تازہ کیس آجائیں گے اور پرانے خود ختم ہوجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، جس دن مولانا جلسہ کریں تو سمجھ لیں جمعے کا دن ہے، مارچ تک امید ہے آصف زرداری کے پلی بارگین کا نتیجہ نکلے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نئے 3 سال مل گئے ،ہمارے بھی 3سال ہیں، 6مہینے کا مطلب 3سال ہی سمجھیں، بیرسٹر فروغ نسیم اچھے لائر ہیں۔

پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کارکردگی پر اطمینان کا اظہار نہیں کیا، پنجاب میں مہنگائی اور امن و امان کا مسئلہ ہے، عثمان بزدار اب سیکھ گئے ہیں، ٹھیک ہوجائیں گے۔

اٹھارویں ترمیم سے متعلق شیخ رشید نے کہا 18 ویں ترمیم موجود ہے، جس نے تبدیلی لانی ہے تو آئینی طریقے سے لائے، آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں، سادہ اکثریت سے کام ہوسکتا ہے، آئین میں ترمیم بھی ہوئی تو ملکی تاریخ میں واضح اکثریت سے پاس ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت پرکوئی شک نہیں، یقین ہے عمران خان 5 سال پورا کریں گے،اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیلتی ہے، تو کھیلتی رہے۔

پاک چین تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا پوری قوم چین کے ساتھ ہے، پوری دنیا میں سازشیں ہورہی ہیں، عراق، یمن، لیبیامیں بھی سازشیں ہوئی ، کوشش کی گئی کہ پاکستان میں ہیجان برپا کیا جائے، امریکا جو مرضی کہے پاکستانی قوم چین اور سی پیک کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے دوستی کےمقابلےمیں کوئی چیزآڑے نہیں آنے دیں گے، چین سے دوستی میں کوئی مفاد لے آئے تو وہ عقل کا اندھا ہوگا۔

کشمیر کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے،مسئلے پر زور دینا چاہیے، کابینہ میں کہا وزیراعظم عمران خان کوکشمیرمیں جلسوں سےخطاب کرناچاہیے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے طلبایونین کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا یونیورسٹی کی تعمیر اور طلباکی یونینزبننی چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں