اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شیخ رشیدکا محکمہ ریلوے میں ڈیڑھ لاکھ نوکریاں‌ فراہم کرنے کا مشروط وعدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد صرف میری وزارت سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے ریلوے میں ڈیڑھ لاکھ نوکریوں کامشروط وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کے محکمے میں نوکریاں آئیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملازمتیں کراچی تا پشاور باصلاحیت نوجوانوں کو فراہم کی جائیں گی،  اگر ایسا نہ ہوا تو  دس سال کےلیےسیاست چھوڑ دوں گا، اگلے الیکشن میں ریلوے عمران خان کو ووٹ دلائے گی۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ٹرین کے ذریعے راولپنڈی روانگی سے قبل لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد چین اور ایران کادورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: اگر مودی کوووٹ نہ ملے تو بھارت بلوچستان اور کے پی پر حملہ کرسکتا ہے، شیخ رشید

اُن کا کہنا تھا کہ دورے کے بعد چین اور ایران کےسفیروں کو اہل خانہ سمیت ٹرین کےسفر کی دعوت دیں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا سفیروں اور ان کی فیملیز کو اٹک خورد تک سفر کروایا جائے گا اور واپسی پر راولپنڈی میں وزیراعظم کی طرف سے ظہرانہ بھی دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم خود سرسید ایکسپرس میں سفر کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےٹورازم کی بہتری کابیڑااٹھایاہے ، انشاءاللہ صدرپاکستان بھی ٹرین میں سفرکرنےوالےہیں، ہم زندہ قوم ہیں، عمران خان تمام مسائل پر قابو پالے گا۔

ایم ایل ون معاہدہ

ایم ایل ون سی پیک منصوبے میں شامل ہے جس کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے لائن ون کی اپ گریڈیشن جبکہ کوئٹہ ماس ٹرانزٹ اور ہائی ویز کی تعمیر کی جائے گی۔

ایم ایل ون تینوں صوبوں کو ملاتی ہے مگر اس سے چاروں صوبوں کے مسافروں کو فائدہ ہو گا اور پاکستانی عوام مال برداری اور سفر کی زیادہ بہتر سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں