بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

میں نے وہ کام کیا ہے جو بڑے بڑے نہیں کرسکے، آج سرخرو ہوگیا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں قبول ہوئیں اور میں سرخرو ہوا، میں نے وہ کام کیا ہے جو بڑے بڑے نہیں کرسکے۔ مجھے کہنے والا نوازشریف آج خود اسمبلی سے باہر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار نے تو نااہلوں کےخلاف منہ کھولنےکی دھمکی دی ہے، اگر میں نے منہ کھولا تو انہیں لتر دس لگیں گے اور گِنا ایک جائے گا، میں نے وہ کام کیا ہے جو بڑے بڑے نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اقتصادی بحران اور شدید مسائل کا شکار ہے، ملک میں پانی اور بجلی بحران سمیت دیگر مسائل سر اٹھا کر کھڑے ہیں، راولپنڈی میں قبضہ گروپوں، جواریوں، منشیات فروشوں کاراج ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کہتا تھا کہ شیخ رشید اب اسمبلی میں نہیں ہوگا، آج دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ اسمبلی میں نہیں، قوم کی دعائیں قبول ہوئیں، میں سرخرو ہوا کیونکہ شیخ رشید اس ملک کے غریب اور محکوموں کی آواز ہے۔

عمران خان کا ایک اور مسئلے پر ساتھ دینے پر احسان مند ہوں۔ عام انتخابات کے التوا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن جولائی میں ہوں گے اس ماہ موسم شدید گرم ہوتا ہے، گرمی میں ووٹرز کیلئے نکلنا مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نےشیخ رشید کواہل قرار دے دیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا ہے۔

شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے کی گئی تھی، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 20 مارچ کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 85 دن بعد سنایا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں