لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ طبل جنگ بج چکا،نوازشریف کےساتھ وہی ہوگا جوبانی ایم کیوایم کےساتھ ہوا، پاکستان میں آپ کی سیاست ختم ہوچکی، سیاسی جنازہ ہی واپس آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں نواز شریف کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ بھارتی چینل نوازشریف کی تقریر دکھا رہے تھے، بھارت میں نوازشریف کوجوکوریج ملی وہ بانی ایم کیوایم کونہ ملی، پاکستان کی بقاکانام پاک فوج ہے اور نوازشریف چاہتاہےکہ پاک فوج میں پاک فوج کےخلاف بات کی جائے۔
گوجرانولہ جلسے سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نےبےنظیراورعمران خان کاجلسہ دیکھاہے،کل کاجلسہ اس کا پاسنگ بھی نہیں تھا، میں ان کےکل کے جلسے کو ناکام قرار دیتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا شہزاد اکبر نے بتایا کہ نواز شریف کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، میں نے ذکر کیا تو اداروں نے کہا آپ نے بھانڈا پھوڑ دیا،شہزاد اکبر نے مجھ سے 3 ملاقاتوں کا ذکر کیا اور نواز شریف صاحب استنبول میں ریلائنس ہوٹل کی 11بج کر20منٹ کی ملاقات سے واقف ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب دشمنوں کی زبان بن گئےہیں، نوازشریف بانی ایم کیوایم 2بن گئےہیں ، جلسوں سے جانا ہوتا تو ہم نے 126 دن ٹکا کر جلسے لگائے، نواز شریف کی یہی پالیسی رہی توعمران خان مزید5 سال بھی لگا سکتا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف ضیاالحق کےجوتےچاٹ کراس مقام تک پہنچاہے، نوازشریف جی ایچ کیوگیٹ 4کی پیداوارہے، کوئی آرمی چیف ایسانہیں ہے، جس سے نوازشریف کا اچھا تعلق رہا ہو۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان اگرڈررہاہوتاتویہ حالات ہوتے، ، ن لیگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرے گی تو پابندی لگنی چاہیے، اگرذراسےبھی بہادری ہےتونوازشریف یہاں آکرمقابلہ کریں۔
انھوں نے مزید کہا نوازشریف کےکل کےعمل سےحکومت اورمضبوط ہوئی، نوازشریف نےسمجھ لیاکہ ان کاسیاسی جنازہ پاکستان جاناہے سیاست نہیں، طبل جنگ بج چکا ہے، نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا، جو بانی ایم کیوایم کے ساتھ ہوچکا ہے۔