لاہور : پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو پی ایس ایل فائنل سے پہلے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں ، انھوں نے بتایا دھمکی آمیز فون کالز مجھے میچ سے پہلے کی گئیں، کال کرنے والے شخص نے 500 روپے والی سیٹ پر بیٹھنے سے منع کیا اور کہا کہ اگر بیٹھے تو خود ذمے دار ہونگے جبکہ شیخ رشید مجھے 4 ہزار روپے والی سیٹ پر بھی بیٹھنے سے منع کیا گیا تھا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ نمبر سے فون کر کے خبردار کیا گیا اور مجھے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔
یاد رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ شب پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں لوگوں کے درمیان بیٹھ کردیکھا۔
مزید پڑھیں : پی ایس ایل فائنل میں میرے ساتھ کچھ ہوا تو نواز شریف اور شہباز شریف ساری عمر بھگتیں گے، شیخ رشید
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں ان کے ساتھ کوئی مستی ہوئی تو نواز شریف اور شہباز شریف ساری عمر بھگتیں گے۔