اسلام آباد : تحریک انصاف کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ان دنوں ریفرنسسز کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، مسلم لیگ ن نے عمران خان کیخلاف ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کرایا، جواباً پی ٹی آئی نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کیا اور آج عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم کیخلاف نااہلی کاریفرنس اسپیکرکوجمع کرادیا، تینوں ریفرنس میں نااہلی کی وجہ پانامہ لیکس کے انکشافات ہیں۔
مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر
شیخ رشید احمد نے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورے نہیں اترتے۔
ریفرنس 162صفحات پر مشتمل ہے جس میں پاناما لیکس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ کپتان تحریک مکمل کریں پھر بے شک دو شادیاں کرلیں۔
مزید پڑھیں : حکمراں جماعت نے عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کونااہل قرار دلانے کے لیے قومی اسمبلی میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا گیا۔
مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر
یاد رہے کہ اس سے قبل پانامہ تحقیقات پر تحریک انصاف وزیراعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کا دروازہ پہلے ہی کھٹکھٹا چکی ہے جبکہ تحریک انصاف وزیر اعظم کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس بھی دائر کرچکی ہے۔