راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں ضمانت پر رہا کر دیا۔
شیخ رشید کو 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں 16 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا، شیخ رشید کی ضمانت کے لیے ان کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی تھی، جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔
رہائی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’یہ میرا تیسرا چِلّا ہے، میں ہارا ہوں، میں نے الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا، مجھے کچھ خبر نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔‘‘