منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آصف زرداری ابھی بھی این آر او کی تلاش میں ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ابھی بھی کسی معافی اور این آر او کی تلاش میں ہیں، کل این آراو کو پاکستان میں ہمیشہ کیلئے دفن کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ریلوےاسپتال ،نئےایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاریلوے اسپتال میں 14آپریشن تھیٹر قائم کئے گئے ہیں، راولپنڈی میں تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات پر خوشی ہے ، ڈاکٹرز نے بہت بڑی قربانی دی میں خود موت کے منہ سے باہر آیاہوں، ایک نرس نے14دن قرنطینہ میں رہ کر آئی اور پھراپنی ڈیوٹی انجام دی۔

بھارت میں کورونا صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے 24فیصد معیشت گر گئی ہے ، بھارت کا غرور اور تکبر اس کو لے ڈوبا ہے ، بھارت میں صرف آج کےدن 1300اموات ،90ہزار سےزائدکیسز ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ تمام توجہ عوامی مسائل کے حل پر مرکوز ہے ، تمام اسپتالوں اور اسکولوں کو بھی پرائیوٹائز کیا جائے گا، چاہتے ہیں ریلوے مزدور کے بچوں کو بھی اسکول میں پڑھایاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بارگیننگ نہیں کی ، نیب کیسز پر جھکاؤ نہیں کیا، اپوزیشن 20تاریخ کو کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرسکتی ، جو بل منظور نہیں ہونے والے تھے وہ بھی کل حکومت نے منظور کرالئے، قانون کونہیں روندا گیا ، تقریر وہ کرسکتا ہے جس نے ترامیم دی ہو، شاہدخاقان نے ترامیم دی تھی مگر انھوں نے تقریر کےبجائے دیگرچیزوں پر توجہ دی۔

وفاقی وزیر نے ایک بار پھر کہا کہ اپوزیشن کی 20تاریخ کی اےپی سی ناکام ہوگی، اپوزیشن احتجاج اور دھرنوں کے سوا کچھ نہیں کرے گی، کل شام بلاول اور شہبازشریف سے ملاقات ہوئی سب خوش باش ہیں ، شہبازشریف کا تھوڑا مورال کم ہے ، کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی گئی، مسلم لیگ(ن) سے ش کا نکلنا طے ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی سازش تھی کہ پاکستان میں شیعہ سنی فساد کرائے ، ہمیں کسی عقیدے کو چھیڑنا ہے اور نہ اپنےعقیدے کو چھوڑنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور ادارے اپنےملک کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، آصف زرداری ابھی بھی کسی معافی اور این آر او کی تلاش میں ہیں، کل این آراو کو پاکستان میں ہمیشہ کیلئے دفن کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں