راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر آگیا ہے ، اب آئین کا فیصلہ چلے گا یا عوام کا فیصلہ چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئین میں 90 دن کا ذکر سکیورٹی اورپیسوں کا نہیں، انہوں نے اپنی سیاسی ساکھ کے ساتھ پاکستان کی ساکھ بھی کھودی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر آگیا، آئین کا فیصلہ چلے گا یا اب عوام کافیصلہ چلےگا، ساری دنیا کوشک تھایہ کہ الیکشن آگے لے کر جائیں گے، عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ساری جمہوریت کوداؤ پرلگادیاہے۔
آئین میں90دن کا ذکرہےسکیورٹی اورپیسوں کانہیں۔انہوں نےاپنی سیاسی ساکھ کےساتھ پاکستان کی ساکھ بھی کھودی ہےملک خانہ جنگی کےدہانے پرآگیاہےیا آئین کافیصلہ چلےگایا اب عوام کافیصلہ چلےگاساری دنیا کوشک تھایہ الیکشن آگےلےکرجائیں گےعمران خان کا راستہ روکنےکےلیےساری جمہوریت کوداؤ پرلگادیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 23, 2023
سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے، آج چھٹی ہےکل سےسب کی نظریں سپریم کورٹ کےدروازے پرہوں گی۔
انھوں نے مزید لکھا ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیےمنفی پیغام گیاہے، قوم کوبتایاجائےملک کوکس طرف لےکرجاناہے، ترکیہ میں زلزلےسے50ہزاراموات ہوئیں لیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔
جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گےآج چھٹی ہےکل سےسپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہونگی۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہےقوم کوبتایاجائےملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکی میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 23, 2023