منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان میں ای پاسپورٹ کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا، یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے، ای پاسپورٹ سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاؤ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزارت داخلہ اور آسٹیریلوی ہائ کمیشن کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان،آسٹریلیا تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامور پر بات چیت سمیت بارڈرمینجمنٹ بہتر ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت پر گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا ، مصنوعات،انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئےجامع اقدامات کررہے ہیں، پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے، ای پاسپورٹ سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ای ویزا کا آغاز یکم جنوری سےکرچکے ہیں، 191 ممالک کےشہر یوں کو آن لائن ویزادے رہے ہیں، اس حوالے سے افغانستان سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جرائم کی روک تھام کیلئےتعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان کوبارڈرمینجمنٹ بہترکرنےکیلئےتکنیکی معاونت فراہم کریں گے، پاکستان نےکوروناکےپھیلاؤکوجس طرح کنٹرول کیا قابل تعریف ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارکباد دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں