منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وفاقی وزراء پر پاناما کا خوف طاری ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء پر پاناما کا خوف طاری ہے اسی لیے وزراء کی ذہنی کیفیت خراب ہو رہی ہے۔

وہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے میڈیا چینل کو ہدفِ تنقید بنانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء درباری بن چکے ہیں اور صبح شام عدالتوں میں بھاگتے پھرتے رہنے کے باوجود خفگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آرہا ہے ۔


*عمران خان کی پالیسی نہیں چلے گی، ملک ترقی کرے گا، سعد رفیق


یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزراء اس بگڑتی ذہنی حالت کی وجہ سے اپنا غصہ میڈیا چینلز بالخصوص اے آر وائی پر نکال رہے ہیں، وہ سمجھ رہے ہیں کہ دھونس دھمکی سے لوگ مرعوب ہوجائیں گے لیکن انہیں پتہ کہ پوری قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے ۔


*خواجہ آصف اورسعد رفیق کی تقاریرسے مایوسی جھلک رہی ہے، نعیم الحق


انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جتنا شور شرابہ کر لیں جتنا مرضی جان لڑا لیں لیکن فتح حق کی ہو گی اور اس سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے گا تب انہیں منہ چھپانے کو جگہ بھی نہیں ملے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء حکم امتناع پر چل رہے ہیں ان کا مستقبل زیرو ہے اور وظیفے پر پلنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ وہ قوم کے ساتھ کیسا گھناؤنا مذاق کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں