ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مارچ یا اپریل میں عام انتخابات کا شیڈول دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 جنوری سے 15 فروری تک اہم فیصلے ہو سکتے ہیں، مارچ یا اپریل میں عام انتخابات کا شیڈول دیکھ رہا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ناراض ہیں اور معاشی مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کا کھیل ختم ہوگیا یہ لوگ زبردستی بیٹھے ہوئے ہیں، نواز شریف سمیت سب سمجھ گئے ہیں کہ ان کے ہاتھ سے کھیل نکل گیا، یہ لوگ تو بلدیاتی الیکشن میں بھاگ رہے ہیں پھر عام انتخابات تو دور کی بات ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد سندھ اسمبلی سے بھی پی ٹی آئی استعفے دے گی، سندھ اسمبلی چھوڑنے کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن رک جائیں مسلم لیگ (ن) آصف علی زرداری کو بھی آنکھیں دکھائے گی، حکومت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا تعاون ضرور ہوتا ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ وہ ایک حد سے آگے نہیں جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں